Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / روہنگیا مسلمانوں کی ہلاکتوں پر بنگلہ دیشیوں کا احتجاج

روہنگیا مسلمانوں کی ہلاکتوں پر بنگلہ دیشیوں کا احتجاج

ڈھاکہ ۔ 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہزاروں احتجاجی مظاہرین سڑکوں پر آ گئے جبکہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی خبر عام ہوئی۔ کم از کم 15 ہزار جماعت اسلامی کے حامی میانمار کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے سڑکوں پر احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے۔ قبل ازیں ہزاروں حامی بنگلہ دیش کی اہم اپوزیشن سیاسی پارٹی کارکنوں نے روہنگیا اقلیت کے ساتھ میانمار میں سلوک کے خلاف احتجاجی انسانی زنجیر بنائی۔ مظالم کی جھلکیاں بنگلہ دیش کے سوشل میڈیا پر کثرت سے شائع کی گئی ہیں جس کی وجہ سے مقامی افراد نے روہنگیا اقلیت سے ہمدردی پیدا ہوگئی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT