Sunday , May 27 2018
Home / دنیا / روہنگیا مسلمانوں کے بارے میں اقوام متحدہ کا مضر بیان مسترد

روہنگیا مسلمانوں کے بارے میں اقوام متحدہ کا مضر بیان مسترد

یانگون ۔ 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) میانمار نے آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بیان کو مسترد کردیا جس نے روہنگیا مسلم پناہ گزینوں کے بحران سے نمٹنے کے حکومت میانمار کے طریقے پر تنقید کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہیکہ بنگلہ دیش سے مسلم اقلیت کو یعنی روہنگیا پناہ گزینوںکو میانمار میں بازآباد کیا جائے۔

ہندوستان، پاکستان اور سری لنکا میں مذہبی آزادیوں کے فروغ کیلئے امریکہ کا 5 لاکھ ڈالر کا بجٹ منظور
واشنگٹن ۔ 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے اعلان کیا ہیکہ وہ 5 لاکھ ڈالر مالیتی بجٹ منظور کرچکا ہے جس سے ایسے نظریات کو فروغ دیا جائے گا جن سے ہندوستان، پاکستان اور سری لنکا میں مذہبی آزادیوں کو فروغ دیا جاسکے۔ محکمہ خارجہ امریکہ کے یورو برائے جمہوریت انسانی حقوق اور محنت نے اپنی نوٹس میں ایسے نظریات اور پراجکٹس کو فروغ دینے کیلئے 5 لاکھ ڈالر مختص کئے ہیں۔ ان سے ہندوستان، پاکستان اور سری لنکا میں مذہبی آزادی کو فروغ دیا جاسکے۔ اس سلسلہ میں داخل کردہ درخواستوں کی جانچ کے بعد اعلان کیا جائے گا کہ ہندوستان، پاکستان اور سری لنکا کے لئے کونسے پروگرامس چلائے جائیں جن کا مقصد مذہبی آزادیوں کے فروغ اور ان کا تحفظ ہوگا۔ ہندوستان کیلئے محکمہ خارجہ نے تجاویز طلب کی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT