Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / روہنگیا مسلمانوں کے بحران پر ملیشیا میں او آئی سی کا مجوزہ اجلاس

روہنگیا مسلمانوں کے بحران پر ملیشیا میں او آئی سی کا مجوزہ اجلاس

کوالالمپور ۔ 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تنظیم اسلامی تعاون (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آئندہ ہفتہ کوالالمپور میں منعقد ہورہا ہے جس میں روہنگیا مسلمانوں کے بحران کا جائزہ لیا جائے گا۔ میانمار سے ہزاروں مسلمان اب بھی فرار ہورہے ہیں۔ وزیراعظم ملیشیاء نجیب رزاق کی زیرقیادت 19 جنوری کو منعقد ہونے والے اس اجلاس میں او آئی سی کے 56 نمائندے شریک ہوں گے۔ وزیراعظم نے حال ہی میں میانمار پر روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی روکنے پر زور دیا تھا۔ بدھسٹ اکثریتی میانمار نے روہنگیا مسلمانوں کو ملک کی اقلیت تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے اور انہیں بنگالی یا پڑوسی ملک بنگلہ دیش کے غیرقانونی تارکین وطن کہا جاتا ہے حالانکہ ان کی کئی نسلیں میانمار میں زندگی گذار چکی ہیں۔ شمالی میانمار کے رکھینے صوبہ سے ہزاروں مسلمانوں کا اخراج ہورہا ہی

TOPPOPULARRECENT