Thursday , December 13 2018

روہنگیا مسلمانوں کے مسائل کی یکسوئی کیلئے حکومت میانمار کو ترکی کی تائید

نیپی ڈا۔ 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے میانمار میں تشکیل شدہ نئی حکومت کی ان کوششوں کی تائید کی ہے جہاں روہنگیا مسلمانوں کو درپیش مسائل کی یکسوئی کیلئے حکومت نے روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ہے۔ وزیرخارجہ ترکی میولوت کو واسگلو نے کل میانمار کے وزیرخارجہ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران یہ بات کہی۔ انہوں نے حکومت میانمار کے ان اقدامات کو جو روہنگیا مسلمانوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کئے جانے والے ہیں، ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ہم میانمار کے مسلمانوں کو درپیش مسائل کی یکسوئی کیلئے ہمیشہ اپنا تعاون دینے تیار ہیں۔ ہم حکومت میانمار کے ہر مثبت اقدام کی تائید کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT