Monday , December 18 2017
Home / Top Stories / روہنگیا مسلمانوں کے موضوع پر جنرل اسمبلی سے شیخ حسینہ کا خطاب

روہنگیا مسلمانوں کے موضوع پر جنرل اسمبلی سے شیخ حسینہ کا خطاب

وزیراعظم بنگلہ دیش کا اقوام متحدہ میں روہنگیا ؤںپر مظالم کے خلاف احتجاج
ڈھاکہ17ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)) بنگلہ دیش کے وزیراعظم شیخ حسینہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری تشدد کا معاملہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اٹھا سکتی ہیں۔محترمہ حسینہ مختلف ممالک سے اس معاملہ پر میانمار پر دباؤ بنانے کی گزارش کریں گی۔وزیراعظم حسینہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے آج نیویارک کے لئے روانہ ہوگئیں۔شیخ حسینہ کے پریس سکریٹری احسان الکریم نے ڈھاکہ میں بتایا کہ میانمار کے رخائن صوبہ میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور ان کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے کئی معاملے سامنے آرہے ہیں۔ مسٹر کریم نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری تشدد کو نسلی قتل عام قرار دیا ہے ۔روہنگیا برادری کے خلاف جاری تشدد کی وجہ سے سرحد کے دونوں طرف انسانی مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جارہی نسلی تشدد کی وجہ سیمشیر حکومت آنگ سان سوچی کو ہر طرف سے مخالفت کا بھی سامنا ہیں۔ میانمار میں جاری اس تشدد کی وجہ سے اب تک تقریباََ تین لاکھ 70ہزار روہنگیا میانمار سے نقل مکانی کرکے بنگلہ دیش میں پناہ لے چکے ہیں۔آنگ سان سوچی نے میانمار کی مشیرحکومت کے طورپر گزشتہ برس اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں اپنی پہلی تقریر کی تھی۔ خطاب میں سوچی نے اقلیتی روہنگیا مسلم برادری کے لوگوں کے لئے میانمار حکومت کی جانب سے کئے گئے کاموں کی حمایت کی تھی۔ انہوں نے اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے کی جارہی کوششوں کی بھی حمایت کی تھی۔

 

TOPPOPULARRECENT