Wednesday , February 21 2018
Home / دنیا / روہنگیا مسلم پناہ گزینوں پر جنسی حملے ، جنگی جرائم : اقوام متحدہ

روہنگیا مسلم پناہ گزینوں پر جنسی حملے ، جنگی جرائم : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) روہنگیا مسلم خواتین اور لڑکیوں پر جنسی حملوں کی سازش میانمار کی فوج نے کی تھی۔ اقوام متحدہ نے کہا کہ یہ حملے میانمار کی فوج کے جنگی جرائم کے زمرہ میں شامل کئے جاسکتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سفیر برائے جنسی تشدد نے آج کہا کہ یہ حملے انسانیت سوز جرائم اور نسلی صفائے کے مترادف ہیں۔ جنسی تشدد کی شکار خواتین اور لڑکیوں سے بنگلہ دیش کے پناہ گزین کیمپ میں اقوام متحدہ کی سفیر پرمیلا پیٹن نے ملاقات کی جبکہ وہ بنگلہ دیش کا دورہ کررہی تھیں اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے شعبہ کے سربراہ زید رعض الحسین کو اپنی رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا ہیکہ روہنگیا مسلمانوں کا ’’نسلی صفایا‘‘ کیا گیا ہے۔ خواتین اور لڑکیوں پر میانمار کی فوج نے جنسی حملے کئے ہیں۔ یہ تمام انسانیت سوز جرائم ہیں اور انہیں کشیدگی کے دوران جنگی جرائم کے مترادف قرار دیا جاسکتا ہے۔ پرمیلا پیٹن اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے ہر نوعیت کے تعصب کے خاتمہ کی سابق رکن ہیں اور خواتین پر جنسی تشدد کے خلاف اور جنسی غلامی کے خلاف جدوجہد کررہی ہیں۔ انہوں نے حملوں کو غیرانسانی سزاء کے مترادف قرار دیا ہے۔ بعض لڑکیوں کی ان کے گھروں میں عصمت ریزی کی گئی تھی۔ ان کے گھروں کو نذرآتش کرکے ان لڑکیوں کو گھروں کے اندر زندہ جل جانے پر مجبور کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT