Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / روہنگیا مسلم پناہ گزینوں کی کشتی غرق، 14 ہلاک

روہنگیا مسلم پناہ گزینوں کی کشتی غرق، 14 ہلاک

شاہ پوریر ریپ (بنگلہ دیش) ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 14 روہنگیا مسلم پناہ گزین جن میں سے بیشتر بچے تھے، غرق ہوکر ہلاک ہوگئے جبکہ مزید کئی لاپتہ ہیں۔ ان کی کشتی بنگلہ دیش کے جزیرہ شاہ پوریر کے ساحل کے قریب الٹ کر غرق ہوگئی۔ بنگلہ دیشی عہدیداروں کے بموجب اس کشتی میں 60 تا 100 مسافر سوار تھے۔ حد سے زیادہ مسافرین کی تعداد کی وجہ سے یہ کشتی ساحل کے قریب پہنچ کر غرق ہوگئی۔ مہلوکین میں 11 بچے، دو خواتین اور ایک مرد شامل تھے جن کی نعشیں بہہ کر ساحل پر آ گئیں۔ ایک روہنگیا پناہ گزین الف جوگھر کے بموجب جو طویل عرصہ سے بنگلہ دیش میں مقیم ہے، اس سانحہ میں اس کے 9 ارکان خاندان بشمول والد اور والدہ ہلاک ہوگئے۔ دوپہر کے کچھ دیر بعد ہی یہ سانحہ پیش آیا۔ ساحل کے قریب سمندر میں سے چیخوں کی آواز سنائی دے رہی تھی۔ غیرمصدقہ اطلاعات کے بموجب تقریباً 150 افراد غرق ہوگئے۔ یہ کشتی 6 بجے شام میانمار سے روانہ ہوئی تھی کیونکہ تشدد سے بچنے کا یہی ایک راستہ باقی رہ گیا تھا۔

 

TOPPOPULARRECENT