Wednesday , December 12 2018

روہنگیا مہاجرین کی واپسی، میانمار نے بنگلہ حکومت کا مطالبہ مسترد کردیا

ڈھاکہ ، 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی حکومت نے میانمار سے اُن روہنگیا تارکین وطن کی واپسی کی درخواست کی تھی جو برسوں پہلے نسلی فسادات کے دوران بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے تھے۔ آج میانمار حکومت نے اِن مہاجرین کی درخواست کو مسترد کر دیا ۔ صدر تھین سین کے ترجمان یی ہتوت نے واضح کیا کہ روہنگیا مہاجرین کی واپسی ملکی پالیسی کے مطابق ہو گی۔ میانمار دو لاکھ میں سے صرف دو ہزار مہاجرین کی واپسی کیلئے تیار ہے۔ بنگلہ دیش اور میانمار کے درمیان روہنگیا مہاجرین کی واپسی کا معاملہ 2005 سے تعطل کا شکار ہے۔ بنگلہ دیش میں یہ مہاجرین کیمپوں میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT