Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / روہنگیا پالیسی کا کل جماعتی اتفاق رائے سے فیصلہ کا مطالبہ

روہنگیا پالیسی کا کل جماعتی اتفاق رائے سے فیصلہ کا مطالبہ

نئی دہلی ۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج کا کہ روہنگیا پناہ گزینوں کی مسلسل آمد ایک سنگین مسئلہ ہے اور حکومت کو چاہئے کہ اس سلسلہ میں قومی مفاد کو ذہن نشین کرتے ہوئے اور تمام سیاسی پارٹیوں سے مشورہ کے بعد پالیسی تشکیل دیں۔ کانگریس کے سینئر ترجمان اجئے ماکن نے کہا کہ دور رس نتائج کے پیش نظر حکومت کو چاہئے کہ اس مسئلہ پر پالیسی کے تعین سے قبل تمام سیاسی پارٹیوں کو مدعو کریں اور قومی مفاد کو ذہن نشین رکھے۔ وہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اسے انتہائی سنگین مسئلہ سمجھتے ہیں اور حکومت کو چاہئے کہ تمام پارٹیوں کے نمائندوں سے پالیسی کے تعین سے قبل مشورہ کرے۔

 

روہنگیا مسلمانوں کے حال زار پر چیف منسٹر مغربی بنگال کو تشویش
کولکتہ ۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے آج روہنگیا مسلمانوں سے حال زار پر اظہارتشویش کرتے ہوئے ان کی مدد کرنے کی اقوام متحدہ کی اپیل کی تائید کی۔ اقوام متحدہ نے پوری بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہیکہ سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے انسانی بنیادوں پر روہنگیا مسلم پناہ گزینوں کی مدد کیلئے جاری کوششوں کی تائید کرے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان نے چہارشنبہ کے دن کہا تھا کہ ہم روہنگیاؤں کے سانحہ پر اپنی تشویش واضح کردینا چاہتے ہیں۔ عوام اپنے گھروں کو چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور کردیئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT