Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / روہنگیا پناہ گزینوں کو ہندوستان کی امداد

روہنگیا پناہ گزینوں کو ہندوستان کی امداد

بندرگاہ کاکیناڈا سے 620ٹن غذائی اشیا ء کے ساتھ سمندری جہازروانہ
راجہ مہندراورم ۔25ستمبر ( پی ٹی آئی) بنگلہ دیش میں موجود روہنگیا پناہ گزینوں میں تقسیم کیلئے تقریباً 620ٹن غذائی اشیاء آج آندھراپردیش کے ضلع مشرقی توواوری کاکیناڈا بندرگاہ سے ایک سمندری جہاز کے ذریعہ روانہ کی گئیں ۔ مائنمار کی فوج کے حملوں کا سامنا کرنے والے لاکھوں روہنگیائی افراد اپنی جان بچانے کیلئے حال ہی میں ریاست راکھئین سے فرار ہوکر بنگلہ دیش میں پناہ لی ہیں ۔ مشرقی گوداوری کے کلکٹر کارتکیا مشرا نے کہا کہ حکومت ہند کی ہدایت پر نیشنل اگریکلچرل کوآپریٹیو مارکیٹنگ فیڈریشن ( نافیڈ) نے 62,000 غذائی پیکٹس کا انتظام کیا ہے ۔ اس کا ایک پیکٹ پانچ کلو چاول ‘ دو کلو دال ‘ خوردانی تیل ‘ شکر ‘ نمک ‘ چائے پتی ‘دودھ پاؤڈر اور مچھر دان پر مشتمل ہے ۔ مشرا نے کہا کہ ’’ نافیڈ کی تجاویز کے مطابق ہم نے غذائی اشیاء کا انتظام کیا اور ضلع کے دو مختلف مقامات پر پیکنگ کی گئی ۔ یہ کارگو بنگلہ دیش کے چناگانک بندرگاہ کو روانہ کیا گیا ‘ توقع ہے کہ دو دن میں پہنچ جائے گا ۔قبل ازیں انڈین ایئرفورس طیارہ سے 500ٹن امداد روانہ کی گئی تھی ۔

 

TOPPOPULARRECENT