Monday , December 11 2017
Home / دنیا / روہنگیا پناہ گزینوں کی آمد پر قابو پانے بی ایس ایف چوکس

روہنگیا پناہ گزینوں کی آمد پر قابو پانے بی ایس ایف چوکس

اگرتلہ ۔ 18 اکتوبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی ایس ایف نے 856 کیلومیٹر طویل ہند۔بنگلہ دیش بین الاقوامی سرحد تریپورہ میں سخت چوکسی اختیار کرلی ہے تاکہ روہنگیاؤں کی ملک میں آمد پر قابو پاسکے ۔ روہنگیاؤں کی آمد سے پیدا ہونے والے خطرے کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا کیونکہ ماضی میں اسی طرح سرحد پار نقل و حرکت سے جو اسی گروپ کی تھی خطرات پیدا ہوئے تھے ، اس لئے بی ایس ایف نے عوام کو چوکس کردیا ہے تاکہ وہ تریپورہ سے متصل سرحدی علاقہ کی نگرانی کرسکیںاور کسی بھی آمد کے سلسلے کو روک سکیں۔ تریپورہ میں بی ایس ایف کے کمانڈر ایس آر سنہا نے کل شام ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ تنازعہ کے بعد جو میانمار میں ریاست راکھین میں پیدا ہوا تھا ایک بھی روہنگیا تریپورہ میں داخل نہیں ہوا ۔ انھوں نے اطلاع دی کہ تریپورہ کی سرحد پر بی ایس ایف 22اکتوبر کو اُن بی ایس ایف جوانوں کی یاد منائے گی جنھوں نے سرحد کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانیں دی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT