Friday , May 25 2018
Home / شہر کی خبریں / روہنگیا پناہ گزینوں کی حمایت میں آج جلسہ

روہنگیا پناہ گزینوں کی حمایت میں آج جلسہ

حیدرآباد۔ 19 نومبر (راست) ہندوستان میں روہنگیا پناہ گزینوں کے خلاف کارروائی اور اُن کے اخراج کو روکنے کیلئے وزیراعظم نریندر مودی پر دباؤ بنانے اور روہنگیا پناہ گزینوں کے حق میں رائے عامہ متحرک کرنے کی غرض سے ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کی جانب سے مہم چلائی جارہی ہے۔ اس خصوص میں ملک کی اہم شخصیتوں سیول سوسائٹی سے وابستہ افراد اور شہریوں نے روہنگیائی مسلمانوں کے اخراج کے خطرات پر اظہار تشویش کی ہے۔ اس مسئلہ پر غوروخوض کیلئے کل 20 نومبر کو شام 5 بجے ٹینک بنڈ قریب بڑے میاں کباب حیدرآباد میں جلسہ منعقد کیا گیا جس میں روہنگیا پناہ گزینوں کے حق میں مظاہرہ کیا جائے گا۔ تمام سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT