Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / روہنگیا پناہ گزینوں کے نقل مقام کو میڈیا بڑھاچڑھا کر پیش کررہا ہے : کمانڈر انچیف

روہنگیا پناہ گزینوں کے نقل مقام کو میڈیا بڑھاچڑھا کر پیش کررہا ہے : کمانڈر انچیف

ینگون ۔ 12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) میانمار کے کمانڈر انچیف نے بالآخر لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ میانمار میں روہنگیا پناہ گزینوں کیخلاف جو فوجی کارروائی کی جارہی ہے، اس میں پناہ گزینوںکا ملک چھوڑ کر بنگلہ دیش فرار ہونے کی تعداد کو میڈیا بڑھا چڑھا کر بتارہا ہے۔ یاد رہیکہ میانمار کی فوج پر روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا الزام لگایا جارہا ہے جس کا دفاع کرتے ہوئے کمانڈرانچیف مینگ آنگ لیانگ نے یہ بات کہی۔ واضح ہوکہ تقریباً 520,000 روہنگیا پناہ گزین میانمار کے راکھین اسٹیٹ کو چھوڑ کر اس وقت بنگلہ دیش فرار ہوگئے جب ان کیخلاف میانمارکی فوج نے 25 اگست کو کارروائی کی تھی جو اتنی سخت نوعیت کی تھی کہ بالآخر اقوام متحدہ کو بھی میانمار پر پوری روہنگیا کمیونٹی کو ختم کردینے کا الزام عائد کرنا پڑا۔ اقوام متحدہ کی جانب سے کل جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میانمار کی فوج نے روہنگیا مسلمانوں کیخلاف منظم انداز میں کارروائی کی جس کا مقصد انہیں نہ صرف میانمار سے نکال باہر کرنا تھا بلکہ ان کی واپسی کے سارے راستے بھی مسدود کردینا تھا۔ لاکھوں افراد کے بنگلہ دیش فرار ہوجانے کے باوجود بھی سینکڑوں افراد بنگلہ دیش کے سمندری ساحلوں پر بے یار و مددگار پڑے ہوئے ہیں اور کئی لوگ تو اس کوشش میں ہیں کہ ان کا غذائی ذخیرہ ختم ہونے سے قبل وہ دریائے ناف پار کرلیں۔ اپنی فیس بک پوسٹ پر کمانڈرانچیف منیگ آنگ لیانگ نے کہا کہ میڈیا میں اس واقعہ کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے۔ حالات اتنے سنگین نہیں ہیں جتنے بتائے جارہے ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر روہنگیا مسلمانوں کو غیرقانونی تارکین وطن قرار دیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT