Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / روہنگیا پناہ گزیں :سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست

روہنگیا پناہ گزیں :سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست

نئی دہلی ۔23 اکٹوبر۔( سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ میں آج ایک تازہ درخواست دائر کرتے ہوئے ملک میں موجود تقریباً 40,000 غیرقانونی روہنگیا مسلمانوں کی نشاندہی کرتے ہوئے اُنھیں میانمار واپس بھیجنے مرکز کے موقف کی حمایت کی گئی ۔چیف جسٹس دیپک مشرا کی زیرقیادت بنچ اس درخواست کی سماعت کرسکتی ہے جو پہلے ہی سے کئی درخواستوں بشمول دو روہنگیا مسلم پناہ گزینوں کی دائر کردہ درخواستوں کی سماعت کررہی ہے جس میں اُن کی واپسی کو چیلنج کیا گیا ہے ۔ عدالت نے پہلے ہی تفصیلی سماعت کے لئے 21 نومبر کی تاریخ مقرر کی ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT