Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / روہنگیا کا اخراج : ہندوستانی منصوبوں پراظہار تشویش

روہنگیا کا اخراج : ہندوستانی منصوبوں پراظہار تشویش

اقوام متحدہ کے معتمد عمومی انٹونیو گٹیرس کا بیان ‘ کرن رجیجو کا پارلیمنٹ میں ردعمل
اقوام متحدہ ۔ 15اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) معتمد عمومی اقوام متحدہ انٹیونیو گٹیرس کو ہندوستانی منصوبوں پر جو روہنگیا پناہ گزینوں کے اخراج کے بارے میں ہے تشویش ہے ۔ ان کے ترجمان نے کہا کہ پناہ گزینوں کو ان کے ممالک کو واپس نہیں کیا جانا چاہیئے جہاں انہیں سزائے موت دی جاسکتی ہے ‘ کیونکہ ان کے خلاف مقدمہ درج ہیں ۔ وزیر مملکت برائے اُمور داخلہ کرن رجیجو نے گذشتہ ہفتہ پارلیمنٹ میں کہا کہ مرکزی حکومت نے ریاستی عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ غیرقانونی تارکین وطن بشمول روہنگیا کی شناخت کی جائے اور انہیں ملک سے خارج کردیا جائے ۔ بدھ مت کے پیروؤں کی میانمار میں اکثریت ہے ۔ روہنگیا افراد کو وہاں پر مقدمات کا سامنا ہے ‘ جن کے تحت انہیں سزائے موت بھی دی جاسکتی ہے ۔ اقوام متحدہ کے معتمد عمومی گٹیرس کے نائب ترجمان فرحان حق نے کل ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان پناہ گزینوں کے ساتھ سلوک پر تشویش ہے ‘ انہیں بحیثیت پناہ گزین رجسٹرڈ کرنے کے بعد ان کے ممالک کو واپس کردینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ وہاں انہیںسزائے موت کا سامنا ہے ۔ فرحان حق ہندوستانی منصوبوں کے بارے میں جن کے تحت روہنگیا پناہ گزینوں کو میانمار کے حوالے کردیا جانا چاہیئے ۔ چاہے انہیں اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے حیثیت سے رجسٹر کیا گیا ہو یا نہیں ‘ تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے اصول اس معاملہ میں بھی نافذ ہوتے ہیں ۔ ان اصولوں کے تحت کوئی بھی ملک کسی بھی طور پر کسی پناہ گزین کو ان کی سرزمین سے واپس نہیں بھجواسکتا جہاں ان کی جان یا آزادی کو ان کی نسل‘مذہب‘ قومیت‘ کسی مخصوص سیاسی یا سماجی مکتبہ فکر کی رکنیت کی بناء پر خطرہ ہو ۔ اس سوال پر کہ کونسا ادارہ یہ پیغام ہندوستان کو پہنچائے گا ۔ فرحان حق نے کہا کہ معاہدہ کا پہلا نکتہ یہ ہے کہ اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے پناہ گزینان موجود ہیں ۔ مرکزی وزیر داخلہ برائے مملکت کرن رجیجو نے کہا تھا کہ ( روہنگیاؤں) کی جو میانمار کی ریاست راکھین کے متوطن ہیں ہندوستان کی سرزمین پر خاص طور پر حالیہ برسوں میں دراندازی ملک کے محدود وسائل پر ایک بوجھ اور صیانتی چیلنج بن گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT