Thursday , June 21 2018
Home / ہندوستان / روہنگیا کیس: مرکز کو رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت

روہنگیا کیس: مرکز کو رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت

نئی دہلی۔11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے روہنگیا پناہ گزینوں کے معاملہ میں مرکزی حکومت وک چار ہفتوں میں جامع اعداد و شمار پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ مرکزی حکومت ہریانہ کے میوات اور فرید آباد کیمپوں میں مقیم روہنگیا پناہ گزینوں کی تعداد بتائے۔ ساتھ ہی ساتھ سپریم کورٹ نے یہ بھی سوال کیا کہ انہیں کن کن نوعیتوں کی بنیادی سہولیات مہیا کرائی جارہی ہیں۔ غور طلب ہے کہ روہنگیا کمیونٹی کی جانب سے پیروی کررہے سپریم کورٹ کے وکیل پرشانت بھوشن روہنگیا معاملہ میں اپنی رپورٹ سونپ چکے ہیں۔ پرشانت بھوشن کا کہنا ہے کہ روہنگیا کے ساتھ بھیدبھائو کیا جارہا ہے۔

نیرئو مودی کو واپس بلائیں، کمپنی کو عدالتی ہدایت
نئی دہلی۔11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائی کورٹ نے آج ہیروں کے تاجر نیرئو مودی کی کمپنی ’’فائر اسٹار ڈائمنڈ‘‘ کو ہدایت دی کہ اپنے مالک کو وطن واپسی کے لیے کہیں، جسے مفرور قرار دیا جاچکا ہے۔ جسٹس ایس مرلیدھر اور جسٹس آئی ایس مہتا کی بنچ نے یہ ہدایت اس وقت جاری کی جب کمپنی کے وکیل نے کہا کہ اسے اس فنی نکتہ پر راحت سے محروم نہیں کیا جانا چاہئے کہ فائر اسٹار انٹرنیشنل نے عرضیوں کے ادخال کے لیے اپنی ذیلی کمپنی فائر اسٹار ڈائمنڈ کو مجازگردانہ تھا۔ بنچ نے فائر اسٹار ڈائمنڈ اور فائر اسٹار انٹرنیشنل کی پیروی کرنے والے ایڈوکیٹ وجئے اگروال سے کہا کہ اگر ہم فنی نکتہ پر زور نہیں دیتے ہیں تو اسی صورت میں نیرئو مودی کو وطن واپسی کے لیے کہیں۔

TOPPOPULARRECENT