Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / روہنگی مسلمانوں کا عالمی مسئلہ ، ہندوستان کا ردعمل وقت کی اہم ضرورت

روہنگی مسلمانوں کا عالمی مسئلہ ، ہندوستان کا ردعمل وقت کی اہم ضرورت

نماز جمعہ کے بعد گن پارک پر احتجاجی مظاہرہ ، دانشوروں اور علماء اور سینکڑوں افراد کی شرکت
حیدرآباد۔8ستمبر(سیاست نیوز) ہندوستان کی یہ روایت رہی ہے وہ دنیا کے ہر مظلوم شخص کے ساتھ انسانیت کی بنیاد پر کھڑا ہوا دیکھائی دیتا ہے۔ ایسی کئی ایک مثالیں ہیں جو ہندوستان کے عوام نے ماضی میںپیش کی ہیں اور مرکز میںبرسراقتدا رحکمرانوں نے بھی ہندوستان کی عظیم او رقدیم روایتوں کا احترام کرتے ہوئے مظلوموں کا ساتھ دیا ہے ۔ مگر آج جبکہ مرکز میںبی جے پی حکومت برسراقتدار ہے تو ہندوستان کے جمہوریت پسند دانشوروں کو اسبات کی فکر ستا رہی ہے کہ میانمار جوکہ ہندوستان کا ایک پڑوسی ملک ہے وہا ںپر مظلوم اور بے قصور مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے اور ہندوستان خاموش ہے۔ روہنگی مسلمانوں کا مسئلہ عالمی ہے جس پر ہندوستان کا ردعمل وقت کی اہم ضرورت بھی بنا ہوا ہے کیونکہ وزیراعظم نریند رمودی نے حالیہ دنوں میں میانمار کا تین روزہ دورہ کرنے کے بعد میانمار کے ساتھ کئی بڑے اقتصادی معاملات طئے کرکے وطن واپس لوٹے ہیں۔ ہندوستان کوچاہئے کہ وہ روہنگی مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد دیکھنے کے بجائے انسانیت کی بنیاد پر ان کا ساتھ دے اورمیانمار حکومت پر اس بات کا دبائو ڈالے کہ و ہ بے قصور روہنگی مسلمانوں پر ڈھائے جارہے مظالم کے لامتناہی سلسلے کو ختم کیاجائے ۔ آج یہاں یادگارشہیداں( گن پارک) پر بعد نماز جمعہ ایس سی ‘ ایس ٹی‘ بی سی ‘ مسلم فرنٹ کے زیراہتمام روہنگی مسلمانوں کی حمایت میںمنعقدہ جمہوری طرز کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کے دوران مختلف مکاتب فکر کے علماء او ردانشوروں کے علاوہ سماجی تنظیموں کے قائدین نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ چیف کنونیر فرنٹ جنا ب ثناء اللہ خان نے قیادت کی جس میںصدر جماعت اسلامی ہند تلنگانہ واڈیشہ مولانا حامد محمد خان‘مفتی محبو ب شریف‘ مولانا حسین شہید‘ پروفیسر انور خان‘ میجر قادری‘ ظہور الدین ‘تلگوفلم ڈائرکٹر سید رفیع‘ حیات حسین حبیب‘ حافظ متین‘ شمشاد قادری‘ اسلم عبدالرحمن‘مسٹر وائی راملو‘ سی ایل یادگیری‘ مسٹر کرانتی صدر ٹی ، ٹی وی ‘جناب محمد تحسین‘ جناب ولی الرحمن‘شیخ شمس الدین احمد اور سینکڑوں کی تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی۔ نمازجمعہ کے بعد شاہی مسجد باغ عامہ سے ایک ریالی گن پارک تک نکالی گئی جس میںمیانمار حکومت کے خلاف نعروں پر مشتمل پلے کارڈس مظاہرین ہاتھوں میںتھامے ہوئے تھے۔ جناب ثناء اللہ خان نے حکومت ہند سے مطالبہ کیا کہ ہندوستان کے مختلف ریاستوں میںمقیم تمام روہنگی مسلمانوں کو اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کئے جانے والے پناہ گزین کارڈ کی اجرائی عمل لائی جائے ۔

TOPPOPULARRECENT