Monday , September 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / روہن اب نمبر ایک ڈبلز کھلاڑی

روہن اب نمبر ایک ڈبلز کھلاڑی

نئی دہلی ، 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے روہن بوپنا نے تین مقامات کی بہتری کے ساتھ عالمی نمبر 21 درجہ حاصل کرلیا ہے، جو میڈرڈ اوپن میں رومانیائی پارٹنر فلورین مرگیا کے ساتھ اُن کی شاندار خطابی جیت کے پیش نظر ہوا ۔ بوپنا کو اپنی سعی پر 1000 پوائنٹس کا فائدہ ہوا اور وہ اب اے ٹی پی ڈبلز چارٹ میں ملک کے ٹاپ رینک کے حامل کھلاڑی بن گئے ہیں۔ لینڈر پیس ایک مقام گھٹ کر نمبر 24 پر آگئے۔ بوپنا اور پیس ہی ڈبلز ٹاپ 100 میں ہندوستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT