Tuesday , January 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / روہن جوڑی کی مرسیڈیز کپ کے فائنل میں رسائی

روہن جوڑی کی مرسیڈیز کپ کے فائنل میں رسائی

اسٹٹگارٹ ، 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) چوتھے سیڈز روہن بوپنا اور رومانیہ کے فلورین مرگیئا کو کافی محنت پر مجبور ہونا پڑا جس کے بعد وہ مارسن ماتکوسکی اور نیناڈ زیمونچ کے مقابل تین سٹ کی جیت کے ذریعے اے ٹی پی مرسیڈیز کپ کے فائنل میں داخل ہوگئے۔ ہند۔ رومانیائی جوڑی نے لگ بھگ ایک گھنٹہ اور 12 منٹ کے مقابلے میں 6-3، 6-7(6)، 10-7 سے کامیابی پائی، جس پر انھیں گزشتہ شب منعقدہ میچ کے سوپر ٹائی بریکر میں سکنڈ سیڈ پولش۔ سربیائی جوڑی کو ہراتے ہوئے خطابی میچ میں جگہ ملی۔ روہن اور مارسن 642,070 یورو والے گراس کورٹ ٹورنمنٹ کے فائنل میں تھرڈ سیڈ برازیل کے برونو سوریس اور آسٹریا الیگزینڈر پیئا کی جوڑی کا سامنا کریں گے۔ برونو اور الیگزینڈر کو سکنڈ سیمی فائنل میں اسپینی جوڑی فیلیشیانو لوپیز اور رفائل نڈال سے واک اوور حاصل ہوا تھا۔ روہن اور مارسن نے میڈرڈ ماسٹرز ٹائٹل جیتا اور اپریل میں مراقش میں کھیلے گئے کاسابلانکا ایونٹ میں رنرزاپ پر اختتام کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT