Tuesday , July 17 2018
Home / شہر کی خبریں / رویت ہلال کمیٹی کا آج اجلاس

رویت ہلال کمیٹی کا آج اجلاس

حیدرآباد ۔ 15 مئی ۔ ( فیکس) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علمائے دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ رمضان المبارک چھ بجے شام بمقام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ زیرنگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علمائے دکن منعقد ہوگا ۔ معزز اراکین رویت ہلال کمیٹی سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے اور عامۃ المسلمین سے خواہش کی جاتی ہے کہ جس کسی کو چاند نظر آئے وہ فون نمبر 24603597 پر 8بجے تک اور 8 بجے کے بعد فون نمبرات 24521088,24513246 24576832 پر اور موبائیل نمبرات : 9885074220,9885151354 9391964951,9866112393 9949656226 پر رویت کی صورت میں اطلاع دیں تاکہ شرعی شہادت کی تکمیل کے بعد اعلان کیا جاسکے ۔ رویت ہلال کمیٹی نے رویت کے سلسلہ میں معقول انتظامات کئے ہیں تاکہ حصول اطلاعات میں سہولت ہو ۔

TOPPOPULARRECENT