Thursday , December 13 2018

رویندرا بھارتی میں آج ’’داستان گولکنڈہ‘‘

حیدرآباد 24 مئی (راست) فائن آرٹس اکیڈیمی کا پیش کردہ قطب شاہوں کی شاہانہ زندگی اور ان کے کارناموں پر مبنی ڈانس بیلے رائٹر ڈائرکٹر محمد شفیع ماسٹر کا ’’داستان گولکنڈہ حیدرآباد ‘‘25 مئی پیر کو شام 6 بجکر 30 منٹ پر رویندرا بھاریت ایر کنڈیشنڈ تھیٹر پر پیش کیا جائے گا ۔ شائقین کے لئے داخلہ فری رکھا گیا ہے ۔ جناب محمد علی صاحب ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ افتتاح کریں گے ۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست صدارت کریں گے ۔ جناب چندولال ٹوریزم ڈپارٹمنٹ ‘ جناب پی وی راملو ‘جناب کے وی رمنا آئی اے ایس ایڈوائزری گورنمنٹ آف تلنگانہ کلچرل ٹوریزم ‘ جناب ایم ہری کرشنا ڈائرکٹر ڈپارٹمنٹ آف کلچرل ‘ جناب ایس اے شکور ڈائکٹر سکریٹری اردو اکیڈیمی ‘ جناب محمد قمر الدین سابق انجینئران چیف ‘ جناب درویش غیاث الدین منیجنگ پارٹنر لاسا لمسا نیلگری ٹی ایمپوریم مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ حصہ لینے والے اداکار شفیع ماسٹر کے علاوہ خان اطہر ‘سلیم خان ‘معین امر بمبو‘ صمدانی ‘شبیر خان ‘ایچ آر اکولہ ‘سورج کرن ‘آنند کرن ‘ارمان فرشوری ‘گیانیشور ‘آونتی سریتا ‘ کندانیکا‘ شوچترا ‘نونیتا ‘ارونا ‘مونا پراچی ‘دھنراج ‘انوشا ‘سبیتا ‘مونیکا‘ بیگ صاحب ‘نارائن ‘ محمد لطیف الدین ‘فیض الرحمن ‘مرزا حامد بیگ ‘مرزا نعمت بیگ ہوں گے ۔ شائقین سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے ۔ پروگرام کے نائب صدر اسلم فرشوری ‘ معتمد دولت رام اور آگنائزر خان اطہر ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 9391110268 اور 9391019280پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT