Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / رویندرا گپتا جنرل منیجر ایس سی آر کا سکندرآباد ، لالہ گوڑہ میں کیریج ورکشاپ کا معائنہ

رویندرا گپتا جنرل منیجر ایس سی آر کا سکندرآباد ، لالہ گوڑہ میں کیریج ورکشاپ کا معائنہ

حیدرآباد ۔ 9 ۔ دسمبر : ( آئی این این ) : جنرل منیجر ایس سی آر رویندرا گپتا نے آج سکندرآباد میں لالہ گوڑہ پر کیریج ورکشاپ کا سالانہ معائنہ کیا ۔ ان کے ہمراہ کبیر احمد ، چیف میکانیکل انجینئر ، کے پی سوکوار ، چیف ورکشاپس انجینئر ، ایس ایس مشرا ، چیف رولنگ اسٹاک انجینئر ، ایس سی آر اور پی ادئے کمار ریڈی ، چیف ورکشاپ منیجر کیریج ورکشاپ موجود تھے ۔ انہوں نے سنٹر بفر کپلنگ ( سی بی سی ) سیکشن سے آغاز کرتے ہوئے دیگر شاپ فلورس اس طرح بوگی شاپ ، رولر بیرنگ شاپ ، لفٹ لوور شاپ ، کیریج ورکشاپ اور میٹلرجیکل لیبارٹری کا معائنہ کیا ۔ رویندرا گپتا نے مکمل ورکشاپ کی تنقیح کی اور مشورہ دیا کہ کیریج ورکشاپ کو وسائل میں اضافہ کرتے ہوئے مزید فروغ دیا جائے ۔ نہایت عصری معیارات ترتیب دئیے جائیں ۔ انہوں نے زور دیا کہ اس ورکشاپ کو انڈین ریلویز میں اعلیٰ درجہ دلانا ہوگا ۔ اس موقع پر جنرل منیجر نے نئے پاور کار شیڈ کا افتتاح کیا جہاں ایر بریک سیکشن کی تجدید اور لفٹ لوور شاپ کی توسیع کی گئی ہے ۔ چیف ورکشاپ منیجر نے رویندرا گپتا کو اختراعات کی تفصیل بتائی جو ورکشاپ میں تخلیق پائے ہیں ۔ ایس این سنگھ ، چیف پرنسپل انجینئر ، سولان گپتا ، چیف الکٹریکل انجینئر آر سی بول چندانی ، چیف ایڈمنسٹریٹیو آفیسر ، کنسٹرکشن ، آر راجن پرساد ، چیف پرسونل آفیسر ، ڈاکٹر اوشا کے مدالی ، چیف میڈیکل ڈائرکٹر ، آر ایل پوار ، کنٹرولر آف اسٹورس ، ایم اوما شنکر کمار ، چیف پبلک ریلیشن آفیسر اور ریلوے کے سینئیر عہدیدار معائنہ کے دوران موجود تھے ۔۔
اجتماعی شادیوں کے لیے درخواستوں کی طلبی
حیدرآباد ۔ 9 ۔ دسمبر : ( راست ) : غلامان مصطفی کمیٹی عمر فاروق چوک یاقوت پورہ کی جانب سے 12 اجتماعی شادیاں ربیع الاول کے مہینہ میں اہتمام کیا گیا ہے ۔ غیر مسلم حضرات بھی استفادہ کرسکتے ہیں ۔ لڑکیوں کے والدین سے گزارش ہے کہ رشتے طئے کر کے صدر کمیٹی جناب خواجہ پاشاہ چودھری سے ربط کریں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9394070077 ۔ 9391120077 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT