Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / روی شاستری نے اچھا کام کیا راجیو شکلا کا بیان

روی شاستری نے اچھا کام کیا راجیو شکلا کا بیان

نئی دہلی ، 17 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) سینئر بی سی سی آئی عہدہ دار راجیو شکلا نے آج کہا کہ بورڈ کا ٹیم ڈائریکٹر روی شاستری کو 2016ء ورلڈ کپ تک توسیع دینے کا فیصلہ اُن کے اچھے پرفارمنس اور کھلاڑیوں کے ساتھ تال میل پر مبنی ہے۔ اگرچہ انھوں نے اس کا کوئی راست جواب نہیں دیا کہ آیا شاستری کو آئندہ سال ورلڈ T20 کے بعد طویل تر میعاد ملے گی، شکلا نے کہا کہ سابق انڈیا آل راؤنڈر چیف کوچ کی ذمہ داری بھی نبھا رہے ہیں، جو زمبابوے کے ڈنکن فلیچر کا چھوڑا ہوا مقام ہے۔
ہند، بنگلہ اے ٹیموں کا آج دوسرا میچ
بنگلورو ، 17 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش اے کو پہلے غیرسرکاری او ڈی آئی میں تمام شعبوں میں مات دینے کے بعد پُرجوش انڈیا اے جیت کا ردھم برقرار رکھتے ہوئے دوسرے میچ میں ہی تین ونڈے کی سیریز کل یہاں جیت لینا چاہیں گے۔ انمکت چند کی ٹیم نے اوپننگ میچ میں مہمانوں کو 96 رنز سے ہرایا تھا جو گرکیرت سنگھ مان کے آل راؤنڈ مظاہرہ (65 رنز، 5 وکٹ) سے ممکن ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT