Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / روی شاستری ورلڈ کپ ٹی 20 تک ٹیم ڈائریکٹر برقرار

روی شاستری ورلڈ کپ ٹی 20 تک ٹیم ڈائریکٹر برقرار

Indian cricket captain Virat Kohli and Director Ravi Shastri at Taj Lands End, Bandra on Friday. Express photo by Kevin DSouza Mumbai 21-11-2014.

نئی دہلی۔ 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) روی شاستری کو 2016ء ٹی 20 ورلڈ کپ تک ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا ڈائریکٹر برقرار رکھا گیا۔ بی سی سی آئی مشاورتی کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا۔ روی شاستری کو اگست 2014ء میں ٹیم ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا اور بعدازاں ورلڈ کپ ٹی 20 اپریل کی تکمیل تک سات ماہ کی توسیع دی گئی تھی۔ ورلڈ کپ ٹی 20 کا چھٹا ایڈیشن ہندوستان میں 11 مارچ تا 3 اپریل 2016ء میں منعقد ہوگا۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر نے یہ نئی ذمہ داری اس وقت سنبھالی جب ہندوستان کو گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ میں شکست ہوئی تھی۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم نے انگلینڈ میں ونڈے سیریز میں کامیابی حاصل کی تھی۔ روی شاستری کی بحیثیت ٹیم ڈائریکٹر دو اہم کامیابیاں یہ رہی کہ ہندوستان نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 50 اوورس کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی اور دوسری اہم کامیابی یہ رہی کہ ویراٹ کوہلی کی زیرقیادت ٹسٹ ٹیم نے سری لنکا میں 22 سال بعد ٹسٹ سیریز جیتی۔ شاستری کے علاوہ کمیٹی نے اسسٹنٹ کوچیس کی میعاد میں بھی ٹی 20 ورلڈ کپ تک توسیع کردی ہے۔ سنجے بانگر اسسٹنٹ کوچ (بیٹنگ)، بھرت ارون بولنگ کنسلٹنٹ اور آر سری دھر فیلڈنگ کوچ برقرار رہیں گے۔ بی سی سی آئی صدر جگموہن ڈالمیا اور اعزازی سیکریٹری انوراگ ٹھاکر نے کوچنگ اسٹاف کے کام کی ستائش کی اور ان فیصلوں کو قبول کرلیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT