Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / روی شاستری کوچنگ کے مضبوط امیدوار:گواسکر

روی شاستری کوچنگ کے مضبوط امیدوار:گواسکر

نئی دہلی ۔6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے ٹیم کی کوچنگ کیلئے روی شاستری کو سب سے مضبوط امیدوار قرار دیا ہے۔روی شاستری کو 2014 میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا ڈائریکٹر بنایا گیا تھا اور ان کی سرپرستی میں ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کی تھیں اور یہی وجہ ہے کہ سچن تنڈولکر کے کہنے پر روی شاستری نے ہیڈ کوچ کے عہدے کیلئے درخواست دی ہے جو انیل کمبلے کی جانب سے عہدہ چھوڑنے کے سبب خالی ہے۔گواسکر نے کہا کہ 2014 میں انگلینڈ کے خلاف بدترین شکست کے بعد روی شاستری ہی تھے جن کی بدولت ہندوستانی ٹیم کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی اور وہی کوچنگ کیلئے سب سے مضبوط امیدوار نظر آتے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھے ونڈے میں شکست کے بعد سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی پر ہونے والی تنقید کو بھی بے جا قرار دیتے ہوئے شکست کا ذمے دار ٹاپ آرڈر کو قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو 190 رنز کا ہدف باآسانی دو یا تین وکٹ کے نقصان پر حاصل کرنا چاہیے تھا لیکن بیٹنگ لائن ناکام ہو گئی اور اگر دھونی نصف سنچری نہ بناتے تو شاید ٹیم 100 یا 125 رنز پر ڈھیر ہو جاتی۔گواسکر نے کہا کہ دھونی نے ہندوستانی کرکٹ کیلئے کارہائے نمایاں انجام دیے وہ ہندوستانی کرکٹ کے لیجنڈ ہیں جنہوں نے کئی ناقابل یقین میچز جتوائے لہٰذا صرف ان کو شکست کا ذمے دار قرار دینا زیادتی ہے اور یہ شکست بیٹنگ لائن کی ناکامی کی وجہ سے ہوئی۔گواسکر نے امید ظاہر کی ہے کہ ہندوستان کے کپتان ویراٹ کوہلی جلد ہی وہ فارم حاصل کرلیں گے جس کے لئے وہ مشہور ہیں۔

TOPPOPULARRECENT