Tuesday , September 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / روی چندرن اشون رام راج کاٹن کے امبیسڈرمقرر

روی چندرن اشون رام راج کاٹن کے امبیسڈرمقرر

چینائی ۔ 17 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسپنر روی چندرن اشون کو جنوبی ہندوستان میں ایک خاص مقام رکھنے والی کمپنی رام راج کاٹن نے اپنا برانڈ امبیسڈر مقرر کیا ہے۔ 1983 ء میں کے آر ناگرجن کی جانب سے قائم کردہ یہ ملبوسات کی کمپنی جنوبی ہندوستان میں خصوصاً اپنے سفید شرٹس، دھوتی اور زیر جامہ ملبوسات کے لئے کافی مشہور ہے اور ر

چینائی ۔ 17 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسپنر روی چندرن اشون کو جنوبی ہندوستان میں ایک خاص مقام رکھنے والی کمپنی رام راج کاٹن نے اپنا برانڈ امبیسڈر مقرر کیا ہے۔ 1983 ء میں کے آر ناگرجن کی جانب سے قائم کردہ یہ ملبوسات کی کمپنی جنوبی ہندوستان میں خصوصاً اپنے سفید شرٹس، دھوتی اور زیر جامہ ملبوسات کے لئے کافی مشہور ہے اور روی چندرن اشون کا تعلق بھی جنوبی ہندوستان سے ہے لہذا کمپنی نے انہیں اپنا برانڈ امبیسڈر مقرر کیا ہے۔

اس موقع پر کے آر ناگرجن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ روی چندرن اشون کا جنوبی ہندوستان سے تعلق ہے جنہوں نے ہندوستانی ٹیم میں اپنی خاص شناخت بنانے کے علاوہ اشون نوجوانوں کیلئے مثالی شخصیت کے حامل ہیں۔ دریں اثناء رام راج کاٹن کی جانب سے برانڈ امبیسڈر کئے جانے پر اظہار خیال کرتے ہوئے اشون نے کہا کہ ان کیلئے اس کمپنی کے ساتھ جڑنا ایک اعزاز ہے جو کہ اپنی شفافیت اور معیاری ملبوسات کیلئے عزت کی نظر سے دیکھی جاتی ہے ۔ اشون نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک دہے سے جنوبی ہندوستان میں اپنی ایک منفرد شناخت اور نوجوان ہندوستان کے طور پر خود کو پیش کرنے والی کمپنی کے ساتھ ان کا تعلق اعزاز ہے اور انہیں امید ہے کہ یہ معاہدہ بہتر نتیجہ ثابت ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT