Sunday , September 23 2018
Home / دنیا / رو ہنگیا پناہ گزینوں کو واپس بھیجنے بنگلہ دیش اور اقوام متحدہ متفق

رو ہنگیا پناہ گزینوں کو واپس بھیجنے بنگلہ دیش اور اقوام متحدہ متفق

ڈھاکہ / جنیوا، 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں مقیم روہنگیا پناہ گزینوں کو میانمار واپس بھیجے جانے کے مسئلے پر اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی اور بنگلہ دیش حکومت کے درمیان ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کئے جا سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ پناہ گزین ہائی کمشنر کے دفتر کے ترجمان نے کل یہ اطلاع دی ۔ ترجمان نے بتایا کہ اس مفاہمت نامہ میں اقوام متحدہ کے ادارے اور بنگلہ دیش حکومت کے درمیان ان پناہ گزینوں کو محفوظ، رضاکارانہ اور احترام کے ساتھ بین الاقوامی معیار کے مطابق میانمار بھیجے جانے پر غور کیا جائے گا اور یہ بھی دیکھا جائے گا کہ کیا ان کو واپس بھیجنے کے لئے حالات بہتر ہیں۔ ترجمان آندریز مہکیک اور بنگلہ دیش کے خارجہ سکریٹری محمد شاہد الحق اس مسئلے پر جمعہ کو مفاہمت نامہ پر دستخط کریں گے ۔اس معاملے سے وابستہ ایک دیگر بنگلہ دیشی افسر نے بتایا کہ پوری کارروائی اقوام متحدہ کے معیار کے مطابق مکمل کرائی جائے گی تاکہ ان پناہ گزینوں کے واپس بھیجے جانے کی کی کارروائی میں کسی طرح کا کوئی دباؤ نہ ہو۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست ماہ میں میانمار کے راکھین صوبے میں روہنگیا کمیونٹی کے لوگوں پر فوج کی وحشیانہ کارروائی کے بعد سات لاکھ روہنگیا افراد بھاگ کر بنگلہ دیش چلے گئے تھے ۔ یہ پناہ گزین بنگلہ دیش کے کوکس بازار علاقے میں پناہ گزین کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر ھتن لن نے بتایا کہ انہیں پوری امید ہے کہ ان کا ملک اس مسئلے پر ماہ اپریل کے آخر تک ایک معاہدے پر عمل درآمد کر ے گا تاکہ ان پناہ گزینوں کو محفوظ اور رضاکارانہ طریقے سے وطن بھیجا جا سکے ۔

TOPPOPULARRECENT