Tuesday , September 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / رچرڈز ونڈے کرکٹ کے عظیم ترین کھلاڑی، تنڈولکر نمبر دو

رچرڈز ونڈے کرکٹ کے عظیم ترین کھلاڑی، تنڈولکر نمبر دو

نئی دہلی ، 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کے عظیم بیٹسمن ویوو رچرڈز کو ایک آن لائن پول میں ہندوستان کے کرکٹ لجنڈ سچن تنڈولکر سے آگے رکھتے ہوئے اس کھیل کی تاریخ میں عظیم ترین او ڈی آئی کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔ چونکہ 50 رکنی جیوری کے غیرمعمولی 29 ارکان نے انھیں تمام وقتوں کا بہترین او ڈی آئی کھلاڑی منتخب کیا، اس لئے رچرڈز نے ’ای ایس پی ا

نئی دہلی ، 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کے عظیم بیٹسمن ویوو رچرڈز کو ایک آن لائن پول میں ہندوستان کے کرکٹ لجنڈ سچن تنڈولکر سے آگے رکھتے ہوئے اس کھیل کی تاریخ میں عظیم ترین او ڈی آئی کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔ چونکہ 50 رکنی جیوری کے غیرمعمولی 29 ارکان نے انھیں تمام وقتوں کا بہترین او ڈی آئی کھلاڑی منتخب کیا، اس لئے رچرڈز نے ’ای ایس پی این کرک انفو‘ کی میگزین ’کرکٹ منتھلی ‘ کے منعقدہ پول میں واضح کامیابی درج کرائی۔ تنڈولکر نے جو تمام وقتوں کے سب سے زیادہ کامیاب ونڈے بیٹسمن ہیں، معمولی فرق سے سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑا۔ ’ٹاپ فائیو‘ میں آخری دو پوزیشنس آسٹریلیا کے آڈم گلکرسٹ اور موجودہ ہندوستانی او ڈی آئی کیپٹن مہیندر سنگھ دھونی نے لئے۔ دہا 1970ء کے اواخر اور 1980ء کے دہے میں رچرڈز نے ونڈے کرکٹ پر راج کیا جو کسی دیگر کرکٹر کے معاملے میں نہیں دیکھا گیا، اور اپنی ٹیم کی 1975ء اور 1979ء میں دو ورلڈ کپ فتوحات درج کرانے میں مدد کی۔ کیریئر کی طوالت اور بیٹنگ کے اعداد و شمار کے معاملوں میں تنڈولکر کا کوئی حریف نہیں۔ اپنے دور کی بلاشبہ عظیم ترین بیٹسمن تنڈولکر نے تقریباً 24 سال پر محیط شاندار کیریئر کے دوران کئی ریکارڈز ازسرنو رقم کرائے ہیں۔ ’ای ایس پی این کرک انفو‘ کے ایڈیٹر اِنچیف سمبِت بال نے کہا،

’’اعداد و شمار کا تجزیہ ہم سے بہتر شاید ہی کوئی کرے۔ مگر ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ اعدادو شمار ہمیشہ پوری حقیقت بیان نہیں کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے ہم اُن لوگوں کی مجموعی دانش پر بھروسہ کرتے ہیں جو ہمارے ایوارڈز کیلئے ہونا چاہئے۔‘‘ مجموعی طور پر 21 کرکٹرز کو ووٹ حاصل ہوئے … چھ آسٹریلیائی، پانچ ہندوستانی، چار پاکستانی، ویسٹ انڈیز کے دو، جنوبی افریقہ کے دو، ایک سری لنکائی اور ایک انگلش کھلاڑی۔ ٹاپ 11 کو یکجا کرتے ہوئے ایک ’ڈریم ٹیم‘ بنائی جاسکتی ہے: گلکرسٹ، تنڈولکر، رکی پانٹنگ، رچرڈز، ژاک کالیس، دھونی، سنتھ جئے سوریہ، کپل دیو، اکرم، شین وارن اور جوئل گارنر۔ 50 رکنی جیوری میں لجنڈری کرکٹرز ایان چیاپل، کلائیو لائیڈ، راہول ڈراویڈ، پانٹنگ اور گرائم اسمتھ شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT