Wednesday , September 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / رچرڈسن ڈی آر ایس مسئلہ پر کمبلے کو مطمئن کرنے کیلئے پرعزم

رچرڈسن ڈی آر ایس مسئلہ پر کمبلے کو مطمئن کرنے کیلئے پرعزم

میرپور۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی ڈیزیشن ریویو سسٹم (ڈی آر ایس) کی مخالفت زور کرتی ہے لیکن آئی سی سی کے سی ای او ڈیو رچرڈسن نے ان عزائم کا اظہار کیا کہ وہ آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے صدر انیل کمبلے کو اس مسئلہ پر مطمئن کرلیں گے۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکیٹیو ڈیو رچرڈسن نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ کیا کمبلے بی سی سی آئی کو ڈی آر ای

میرپور۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی ڈیزیشن ریویو سسٹم (ڈی آر ایس) کی مخالفت زور کرتی ہے لیکن آئی سی سی کے سی ای او ڈیو رچرڈسن نے ان عزائم کا اظہار کیا کہ وہ آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے صدر انیل کمبلے کو اس مسئلہ پر مطمئن کرلیں گے۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکیٹیو ڈیو رچرڈسن نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ کیا کمبلے بی سی سی آئی کو ڈی آر ایس مسئلہ پر مطمئن کر پائیں گے؟ اس سے قبل ہمیں پہلے مسٹر کمبلے کو اس مسئلہ پر مطمئن کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال انیل کمبلے آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے صدر ہیں اور وہ ورکنگ گروپ کے رکن بھی ہیں جوکہ ڈی آر ایس پر نظرثانی کررہی ہے کہ کس طرح مستقبل میں یہ ٹیکنالوجی اپنا کام کرے گی

لیکن انہوں نے کہا کہ کوئی وقت مقرر نہیں کیا جاسکتا۔ تاہم کمبلے کو مطمئن کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ دبئی میں آئی پی ایل کے ابتدائی مرحلہ کے مقابلوں کے انعقاد کے ضمن میں اظہارخیال کرتے ہوئے رچرڈسن نے کہا کہ چونکہ آئی سی سی کا ہیڈکوارٹر یہیں موجود ہے لہٰذا ہم بی سی سی آئی کی آئی پی ایل میں مدد صرف اینٹی کرپشن یونٹ کی حیثیت سے کرسکتے ہیں اورجہاں تک میرا خیال ہے اس ضمن میں بی سی سی آئی اور آئی سی سی کی اینٹی کرپشن یونٹ کے درمیان رابطہ ہورہا ہے اور قطعی فیصلہ عنقریب متوقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT