Friday , November 24 2017
Home / دنیا / رچرڈ اولسن پاکستان اور افغانستان کے نمائندہ خصوصی مقرر

رچرڈ اولسن پاکستان اور افغانستان کے نمائندہ خصوصی مقرر

واشنگٹن ۔ 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی محکمہ خارجہ نے رچرڈ اولسن کو پاکستان اور افغانستان کیلئے اپنا نمائندہ خصوصی مقرر کر دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق رچرڈ اولسن 17 نومبر سے نئے منصب کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ بیان کے مطابق رچرڈ اولسن پاکستان میں امریکہ کے سفیر کے طور پر اپنی سروس مکمل کرنے کے بعد 17 نومبر سے نئی ذمہ داری شروع کریں گے۔ رچرڈ اولسن ایسی پالیسیوں اور پروگرامس لاگو کرنے کے ذمہ دار ہوں گے جو امریکی کی قومی سلامتی کے مفادات کی حمایت کے ساتھ ساتھ پاکستان اور افغانستان میں استحکام اور خوشحالی لانے کا باعث بنیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق رچرڈ اولسن نے گذشتہ تین سال کے دوران پاکستان میں امریکی سفیر کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔ رچرڈ اولسن اس سے پہلے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں قائم امریکی سفارت خانے میں 2011ء سے 2012ء کے دوران کوآرڈینیٹر ڈائریکٹر فار ڈیولپمنٹ اور اکنامک افیئرز کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق رچرڈ اولسن 2008ء سے 2011ء تک متحدہ عرب امارات میں امریکہ کے سفیر رہ چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT