Thursday , November 22 2018
Home / جرائم و حادثات / رچہ کنڈہ میں عادی سارق گرفتار، 36تولے سونا ضبط

رچہ کنڈہ میں عادی سارق گرفتار، 36تولے سونا ضبط

حیدرآباد ۔ /11 جولائی (سیاست نیوز) رچہ کنڈہ پولیس کی ملکاجگری سنٹرل کرائم اسٹیشن پولیس نے ایک عادی سارق کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ جی راکیش متوطن ضلع منچریال رچا کونڈہ کمشنریٹ حدود میں 15 سے زائد سرقہ اور رہزنی وارداتوں میں ملوث ہے ۔ سی سی ایس پولیس نے راکیش کے قبضے سے 36 تولے مسروقہ طلائی زیورات اور 39 تولے چاندی برآمد کرلی ۔ گرفتار سارق کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT