Friday , September 21 2018
Home / جرائم و حادثات / رچہ کنڈہ پولیس حدود میں سڑک حادثات ، دو افراد ہلاک

رچہ کنڈہ پولیس حدود میں سڑک حادثات ، دو افراد ہلاک

حیدرآباد /5 فروری ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد فوت ہوگئے ۔ ادی بٹلہ پولیس کے مطابق 27 سالہ نریندر جو گذشتہ روز پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ ادی بٹلہ پولیس کے مطابق نریندر جو پیشہ سے خانگی ملازم توکوگوڑہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ گذشتہ روز یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ مخالف سے ایک تیز رفتار موٹر سائیکل میں تصادم پیش آیا تھا ۔ جس میں سریش نامی شخص برسر موقع ہلاک ہوگیا اور یہ شخص زخمی تھا ۔ کندکور پولیس کے مطابق 21 سالہ شخص ستیش جو ڈگری سال آخر کا طالب علم تھا ۔ کندکور کا ساکن آج صبح یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT