Monday , May 28 2018
Home / شہر کی خبریں / رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ حدود میں اردو زبان پر عمل آوری کے اقدامات

رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ حدود میں اردو زبان پر عمل آوری کے اقدامات

کمشنر رچہ کنڈہ مہیش مرلی دھر بھگوت کا خطاب
حیدرآباد /21 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ حدود میں اردو زبان پر عمل آوری کیلئے باقاعدہ اقدامات کئے جائیں گے ۔ یہ بات کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مسٹر مہیش مرلی دھر بھوت نے بتائی ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اردو ریاست تلنگانہ میں دوسری سرکاری زبان کا درجہ رکھتی ہے اور رچہ کنڈہ حدود میں اردو زبان جاننے والوں کی کافی تعداد پائی جاتی ہے اور ہر لحاظ سے اردو کے فروغ میں پولیس اپنا تعاون پیش کرے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ جامع حکمت عملی تیار کرتے ہوئے اردو کے چلن کو عام کرنے کے اقدامات کو اہمیت دی جائے گی اور عملہ کو بہت جلد اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے جائیں گے اور پابند کردیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT