Tuesday , January 16 2018
Home / بچوں کا صفحہ / رکازات قدیم ارضیاتی ادوار کے پودے اور جانور

رکازات قدیم ارضیاتی ادوار کے پودے اور جانور

لفظ رکاز یعنی Fossil ایک لاطینی لفظ Fossilis سے نکلا ہے ۔ جس کا مطلب کھود کر نکالنا ہے ۔ یعنی کوہ ارض کی پرت میں دبے ہوئے زمانہ قدیم کے حیوانوں اور پودوں کے وہ اجسام ، جو ایک طویل عرصے زمین میں دبے رہے ہوں ۔ ان اجسام کو کھدوائی کے بعد زمین سے باہر نکالا جاتا ہے ۔ جس پر تحقیق کے ذریعہ یہ جاننے میں مدد ملتی ہے کہ قدیم زمانے میں کس قسم کے پودے اور

لفظ رکاز یعنی Fossil ایک لاطینی لفظ Fossilis سے نکلا ہے ۔ جس کا مطلب کھود کر نکالنا ہے ۔ یعنی کوہ ارض کی پرت میں دبے ہوئے زمانہ قدیم کے حیوانوں اور پودوں کے وہ اجسام ، جو ایک طویل عرصے زمین میں دبے رہے ہوں ۔ ان اجسام کو کھدوائی کے بعد زمین سے باہر نکالا جاتا ہے ۔ جس پر تحقیق کے ذریعہ یہ جاننے میں مدد ملتی ہے کہ قدیم زمانے میں کس قسم کے پودے اور حیوانات پائے جاتے تھے ۔ اٹھارہویں صدی سے قبل ہر اس چیز کو ’’ رکاز ‘‘ کہا جاتا تھا جسے زمین سے کھود کر نکالا جائے ۔ لیکن اب رکاز کا لفظ کسی بھی ایسے پودے یا جانور کی باقیات کیلئے استعمال ہوتا ہے جو زمین پر دس ہزار سال قبل موجود تھے ۔ یہ رکازات کسی نہ کسی صورت میں زمین کی سطح یا طبقات میں موجود رہ گئے اور اب ان کی مدد سے ماہرین ارضیات ، قدیم ارضیاتی ادوار کے پودوں اور جانوروں پر تحقیق کا کام انجام دیتے ہیں ۔ اس سلسلے میں یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ قدیم اور کسی حد تک محفوظ شدہ حالت میں ملنے والی باقیات کا باقاعدہ مطالعہ کیا جاتا ہے اور انگریزی میں اس علم کو palecontology کہا جاتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT