Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / رکروٹنگ ایجنسیوں کیخلاف مہم ، 3 ایجنٹس گرفتار

رکروٹنگ ایجنسیوں کیخلاف مہم ، 3 ایجنٹس گرفتار

حیدرآباد ۔ /6 نومبر (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس دونوں شہروں میں جاری میان پاور کنسلٹنسیز کے خلاف اپنی مہم جاری رکھے ہوئے اس کے تحت تین ٹراویل ایجنٹس کو گرفتار کرلیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ساؤتھ اور ایسٹ زون ٹاسک فورس ٹیموں نے ایرزون ٹورس اینڈ ٹراویلس کے پروپرائیٹر محمد عمر ساکن بنڈلہ گوڑہ چندرائن گٹہ ، شاہین اڈورٹائزنگ ایجنسی کے پروپرائیٹر محمد حمیدالدین اور العین گروپس کنسلٹنسی سرویسیس کے محمد عماد صدیقی کو گرفتار کرلیا اور ان کے دفاتر سے بیرونی ممالک کو بھیجنے کیلئے اکٹھا کئے گئے امیدواروں کے پاسپورٹس کاپیز ، بائیو ڈاٹا اور ٹور ویزا کے کاپیز بھی برآمد کرلئے ۔ ٹاسک فورس نے بتایا کہ مذکورہ افراد وزارت خارجہ کے پروٹیکٹر آف امیگرینٹس کے تحت رجسٹر شدہ نہیں ہے اور بے روزگار نوجوانوں سے تفصیلات حاصل کرتے ہوئے انہیں غیرقانونی طور پر بیرون ممالک کو بھیجنے کا کاروبار چلارہے تھے ۔ گرفتار افراد کو ٹاسک فورس نے چندرائن گٹہ ، سنتوش نگر اور کاچی گوڑہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا۔

TOPPOPULARRECENT