Sunday , July 22 2018
Home / ہندوستان / رکن اسمبلی بھوپیندر کھانٹ قبائیلی نہیں ، جانچ کمیٹی کا انکشاف

رکن اسمبلی بھوپیندر کھانٹ قبائیلی نہیں ، جانچ کمیٹی کا انکشاف

احمدآباد ۔ 19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک جانچ کمیٹی نے آزاد رکن اسمبلی گجرات بھوپیندر کھانٹ کے ذات پات کے سرٹیفکیٹ کو جعلی قرار دیا۔ وہ موروا ہدف حلقہ سے جو ضلع پنچ محل گجرات میں واقع ہے اور قبائیلی امیدوار کیلئے محفوظ ہے، رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ اس فیصلہ کے بعد برسراقتدار بی جے پی نے کہا کہ وہ کھانٹ کو نااہل قرار دینے کی کارروائی ہائیکورٹ سے رجوع کرے گی۔ کھانٹ نے بی جے پی کے وکرم سنگھ ڈنڈور کو 4000 ووٹوں کی سبقت سے ڈسمبر 2017ء کے اسمبلی انتخابات میں شکست دی تھی اور کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپوزیشن پارٹی کانگریس میں شامل ہوگئے تھے۔ پانچ رکنی جانچ کمیٹی کمشنر آر جے مکاڈیا کی زیرصدارت قائم کی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT