Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / رکن اسمبلی راجہ سنگھ کے خلاف اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم کی تحقیقات کا آغاز

رکن اسمبلی راجہ سنگھ کے خلاف اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم کی تحقیقات کا آغاز

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : جناب امجد اللہ خاں خالد ( سابق کارپوریٹر مجلس بچاؤ تحریک ) نے فرقہ پرست رکن اسمبلی راجہ سنگھ کے خلاف دبیر پورہ پولیس اسٹیشن میں 6 جولائی 2015 کو شکایت درج کروائی تھی کہ راجہ سنگھ نے گوا میں منعقدہ ایک تقریب اکھل بھارتیہ ہندوا دیویشن میں جس کا اہتمام ہندو جن جاگرتی سمیتی نے کیا تھا ۔ جس میں راجہ سنگھ نے تقریر کرتے ہوئے حیدرآبادی تہذیب، مسلم حیدرآبادیوں اور اسلام سے متعلق زہر افشانی کی تھی ۔ اس کے خلاف امجد اللہ خاں خالد نے احتجاج کرتے ہوئے دبیر پورہ پولیس سے اس کی شکایت کی ۔ اس کیس کو اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تحقیقات کررہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT