Tuesday , September 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / رکن اسمبلی میدک ایم ہنمنت راؤ کا حلقہ تبدیل

رکن اسمبلی میدک ایم ہنمنت راؤ کا حلقہ تبدیل

ملکاجگیری سے مقابلہ کرنے تلگودیشم لیڈر کا اعلان

ملکاجگیری سے مقابلہ کرنے تلگودیشم لیڈر کا اعلان

میدک۔/9مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر ضلع تلگودیشم پارٹی سیٹنگ ایم ایل اے میدک مائنم پلی ہنمنت راؤ نے آئندہ منعقد شدنی انتخابات میں اپنا حلقہ و ضلع تبدیل کرتے ہوئے اپنی خدمات ضلع رنگاریڈی کے اسمبلی حلقہ ملکاجگیری کو منتقل کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں وہ ملکاجگیری سے انتخاب لڑیں گے۔ تاہم انہوں نے میدک کی عوام سے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ تبدیل کرنے کے باوجود بھی میدک کی عوام کی خدمت بدستور انجام دیتے رہیں گے۔ مسٹر ہنمنت راؤ نے میدک کے تلگودیشم پارٹی کارکنوں کے اجلاس میںجو بضمن بلدی انتخابات سکریٹری تلگودیشم پارٹی آندھرا پردیش مسٹر اے کے گنگادھر راؤ کی صدارت میں جی کے آر گارڈنس پر منعقد ہوا مخاطب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ مسٹر راؤ نے پارٹی کارکنوں کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ آپسی اتحاد کو فروغ دیں اور اپوزیشن پارٹیوں کو کمزور کرتے ہوئے اپنے امیدواروں کو بھاری اکثریت کے ساتھ منتخب کرکے بلدیہ میدک پر تلگودیشم کا جھنڈا لہرانے کیلئے متحرک ہوجائیں۔ مسٹر تروپتی ریڈی اور سابق صدر نشین بلدیہ مسٹر بٹی جگپتی نے بلدی حلقوں میں ٹکٹ کے خواہشمند صدر ٹاؤن تلگودیشم کو اپنی درخواست دے سکتے ہیں۔ ٹکٹ کی اجرائی کیلئے پارٹی کی جانب سے چھ رکنی کمیٹی قائم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلگودیشم ایک پابند ڈسپلن جماعت ہے۔ اس موقع پر صدر ٹاؤن تلگودیشم مسٹر محمد افضل کے علاوہ دیگر قائدین نواب علی خان، بال کرشنا ریڈی، کشن گوڑ، متیم ریڈی، سرینواس ریڈی، جلیل عارف، صفدر علی، سید طاہر علی، اروند گوڑ، چنتلا نرسملو، غوث قریشی، ایم انجنا، وینکٹ رمنا، بٹی سلوچنا، محمد اقبال، گنگا وینکٹیشم، شیکھرگوڑ ، لکشمی نرسنگ راؤ، جی شیکھر، گوپال، گوپی گوڑ، سوملو، سید عمر محی الدین، مرزا احمد علی بیگ، محمد عزیزالدین، کلچرم یادگیری، محمد کریم کے علاوہ پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔ اس موقع پر ٹی آر ایس کے قائد مسٹر گٹیش نے مائنم پلی سے ملاقات کرتے ہوئے تلگودیشم میں شمولیت اختیار کی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT