Tuesday , December 11 2018

رکن اسمبلی چناریڈی کی صدرجمہوریہ سے ملاقات

ونپرتی ۔ 18 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی ونپرتی واے آئی سی سی ریاستی سکریٹری ڈاکٹر جی چناریڈی دہلی سفر کے موقع پر صدرجمہوریہ ، مرکزی وزراء اے آئی سی سی صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کی ۔ انہوں نے مرکزی وزیر ریلوے سریش پربھو سے ملاقات کرتے ہوئے گدوال تا ماچرلہ ریلوے لائین جو ونپرتی سے ہوتے ہوئے گذرتی ہے ۔ اس کی تنصیب کیلئے ریل

ونپرتی ۔ 18 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی ونپرتی واے آئی سی سی ریاستی سکریٹری ڈاکٹر جی چناریڈی دہلی سفر کے موقع پر صدرجمہوریہ ، مرکزی وزراء اے آئی سی سی صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کی ۔ انہوں نے مرکزی وزیر ریلوے سریش پربھو سے ملاقات کرتے ہوئے گدوال تا ماچرلہ ریلوے لائین جو ونپرتی سے ہوتے ہوئے گذرتی ہے ۔ اس کی تنصیب کیلئے ریلوے بجٹ میں رقم منظور کرنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے ریلوے وزیر سے اس کی تمام تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ اس کی تعمیر کیلئے 2007 ء میں سروے کرایا گیا تھا اور اس وقت تخمینہ لگایا گیا جو 920 کروڑ پر مشتمل تھا لیکن مرکزی حکومت صرف 8 کروڑ روپئے منظور کی ہے جو ناکافی ہے ۔ ریلوے بجٹ میں زائد رقم منظور کرنے کا مطالبہ کیا جانے پر وزیر ریلوے نے اس بات سے اتفاق کیا ۔ اسی طرح ونپرتی میں گزشتہ 30 سال سے صرف ایک ہی بھارت گیس ایجنسی ہے جو ونپرتی کی عوام کیلئے ناکافی ہے ۔ مزید دو گیس ایجنسیوں کو منظور کرنے وزیر پٹرولیم سے نمائندگی کی ۔ جس پر وزیر پٹرولیم نے ونپرتی کیئے HP اور ZNDIAN گیس ایجنسیوں کو منظور کرنے کا تیقن دیا ۔ ونپرتی کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کرتے ہوئے یادداشت پیش کی ۔ اسی اثناء میں اے آئی سی سی صدر سونیا گاندھی سے ان کی پیدائش پر ان کو مبارکباد دی ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کے ہمراہ یم پی ناگرکرنول نندی ایلیا ، پانڈرنگا موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT