Thursday , January 18 2018
Home / شہر کی خبریں / رکن اسمبلی کانگریس ٹی وینکٹشورلو کی ٹی آر ایس میں شمولیت

رکن اسمبلی کانگریس ٹی وینکٹشورلو کی ٹی آر ایس میں شمولیت

حیدرآباد۔/9جنوری، ( سیاست نیوز) وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے رکن اسمبلی ٹی وینکٹیشورلو نے آج ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی۔ کھمم ضلع کے اشوا راؤ پیٹ کی نمائندگی کرنے والے ٹی وینکٹیشورلو نے آج ورنگل میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی موجودگی میں ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی۔ انہوں نے دو دن قبل وائی ایس آر کانگریس پارٹی سے استعفی کا اعلان کیا تھا۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے رکن اسمبلی کا پارٹی میں استقبال کیا اور انہیں گلابی کھنڈوا پہنایا۔ ان کے ہمراہ ورنگل کے کئی قائدین اور وینکٹیشورلو کے حامیوں نے بھی ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی۔ واضح رہے کہ تلنگانہ میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر 3ارکان اسمبلی منتخب ہوئے تھے جن میں سے ایک رکن اسمبلی پہلے ہی ٹی آر ایس میں شامل ہوچکے ہیں۔ ٹی وینکٹیشورلو کی شمولیت کے بعد تلنگانہ میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کا صرف ایک رکن اسمبلی باقی رہ گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹی آر ایس قیادت انہیں بھی پارٹی میں شمولیت کی ترغیب دے رہی ہے۔ وینکٹیشورلو دراصل ریاستی وزیر عمارات و شوارع ٹی ناگیشورراؤ کے قریبی رفیق ہیں اور ناگیشور راؤ کی ٹی آر ایس میں شمولیت کے بعد سے وہ بھی پرتول رہے تھے۔ کابینہ میں ناگیشور راؤ کی شمولیت کے بعد وینکٹیشورلو کی ٹی آر ایس میں شمولیت کا راستہ ہموار ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT