رکن اسمبلی کے بیٹے کی سالگرہ، سڑک پر ہنگامہ

وجئے واڑہ میں کاروں اور موٹر سیکلوں کے خلاف جرمانے

وجئے واڑہ میں کاروں اور موٹر سیکلوں کے خلاف جرمانے
حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی (پی ٹی آئی) وجئے واڑہ میں ایک وہیکل ریالی کاانعقاد کرتے ہوئے غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک ڈرائیونگ کرنے کے جرم میں چند نوجوانوںکو ٹرافک پولیس نے سزا دی۔ وجئے واڑہ کے تلگو دیشم رکن اسمبلی کے بیٹے کی سالگرہ کے موقع پر نوجوانوں نے ریالی نکالی۔ ٹرافک پولیس عہدیدار نے کہاکہ پی اوما مہیشور راؤ کے بیٹے کی سالگرہ کی خوشی میں ریالی نکالنے والے نوجوانوں کی موٹر سیکل کاروں کے تصاویر حاصل کرتے ہوئے ٹرافک پولیس نے دفعہ 184 وہیکل ایکٹ کے تحت ان کے خلاف چالانات کیں۔ دو کاریں ٹی ڈی پی ایم ایل اے اور اس خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT