Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / رکن اسمبلی کے کار انجن میں آگ بھڑک اٹھی

رکن اسمبلی کے کار انجن میں آگ بھڑک اٹھی

حیدرآباد /18 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی کے روبرو اس وقت سنسنی پھیل گئی جب تلگودیشم کے پولاورم رکن اسمبلی کی کار انجن میں اچانک آگ لگ گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ رکن اسمبلی سرینواس راؤ جو آج کے سیشن اختتام کے بعد اپنے سوئفٹ میں ایم ایل اے کوارٹر واپس ہورہے تھے کہ کار انجن میں اچانک لگ گئی ۔ اس واقعہ کے بعد رکن اسمبلی کار سے فوری باہر نکل گئے اور وہاں پر موجود فائر انجن عملہ نے کار پر کیمیکل چھڑک کر آگ پر قابو پالیا ۔ پولیس نے بتایا کہ کار میں ٹیکنیکی خرابی کے سبب یہ واقعہ پیش آیا ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT