Wednesday , December 19 2018

رکن اسمبلی کے گن مین کی پستول ایم جی بی ایس سے لاپتہ

حیدرآباد۔ 6 مارچ (سیاست نیوز) وائی ایس آر کانگریس کے رکن اسمبلی کے گن مین کی مہاتما گاندھی بس اسٹیشن میں سرویس پستول کے اچانک لاپتہ ہوجانے پر افضل گنج پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ آندھرا کے ضلع چتور کے غوث صاحب جو آرمڈ ریزرو کا کانسٹیبل اور وائی ایس آر کانگریس رکن اسمبلی امرناتھ ریڈی کے گن مین ہیں۔ غوث صاحب آج صبح چتور سے بذریعہ آر ٹی سی املی بن بس ڈپو پہونچے اور اپنی 9mm پستول کو لاپتہ پایا اور شکایت درج کروائی گئی اور ایک مقدمہ بھی درج کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT