Friday , June 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / رکن اسمبلی کے ہاتھوں وظائف کی تقسیم

رکن اسمبلی کے ہاتھوں وظائف کی تقسیم

مکتھل۔17 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی مکتھل مسٹر سی رام ریڈی نے کہا کہ معذور اور معمر افراد کی بھلائی کیلئے ریاستی حکومت نے جو وظائف جاری کئے ہیں وہ ان افراد کیلئے اپنی ضرورتوں کی تکمیل میں بڑے مددگار و معاون ہیں تاہم جو مزید مستحق افراد ہیں ان کو ریاستی حکومت جلد سے جلد وظائف جاری کرنے‘ مکتھل گرام پنچایت میں منعقدہ وظائف تق

مکتھل۔17 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی مکتھل مسٹر سی رام ریڈی نے کہا کہ معذور اور معمر افراد کی بھلائی کیلئے ریاستی حکومت نے جو وظائف جاری کئے ہیں وہ ان افراد کیلئے اپنی ضرورتوں کی تکمیل میں بڑے مددگار و معاون ہیں تاہم جو مزید مستحق افراد ہیں ان کو ریاستی حکومت جلد سے جلد وظائف جاری کرنے‘ مکتھل گرام پنچایت میں منعقدہ وظائف تقسیم پروگرام سے مخاطب کرتے ہوئے مسٹر ریڈی نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے سروے کے بعد نئے منظورہ وظائف کی تقسیم کے موقع پر منعقدہ جلسہ کی صدارت سرپنچ مکتھل محترمہ بھاگیہ چندرا کانت گوڑ نے کی جبکہ زیڈ پی ٹی سی مسٹر سری ہری ‘ منڈل پریشد صدر محترم پدمماں ‘ سی نظام پاشاہ صدر ضلع مارکٹ سوسائٹی کے علاوہ مسٹر چندر کانت گوڑ سابق صدر منڈل ‘ محترمہ سورنا لتا ایگزیکٹیو آفیسر گرام پنچایت و دیگر عہدیداران‘ کونسلرس موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT