Thursday , January 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / رکن بلدیہ آکولہ للیتا کے خلاف شکایت

رکن بلدیہ آکولہ للیتا کے خلاف شکایت

٭ رکن بلدیہ آرمور آکولہ لتا پر ان کے حریف ٹی آرایس کے امیدوار لکشمی نے عدالت میں ان کے خلاف شکایت کرتے ہوئے 2سے زائد اولاد ہونے کا الزام عائد کیا۔ آرمور بلدیہ کے وارڈ نمبر 12 سے آکولہ لتا نے کامیابی حاصل کی تھی لیکن انہیں 1995 کے بعد2 سے زائد اولاد ہونے کی شکایت کی جس پر عدالت نے ٹی آرایس کے امیدوار لکشمی کی درخواست کو قبول کی ۔ وا

٭ رکن بلدیہ آرمور آکولہ لتا پر ان کے حریف ٹی آرایس کے امیدوار لکشمی نے عدالت میں ان کے خلاف شکایت کرتے ہوئے 2سے زائد اولاد ہونے کا الزام عائد کیا۔ آرمور بلدیہ کے وارڈ نمبر 12 سے آکولہ لتا نے کامیابی حاصل کی تھی لیکن انہیں 1995 کے بعد2 سے زائد اولاد ہونے کی شکایت کی جس پر عدالت نے ٹی آرایس کے امیدوار لکشمی کی درخواست کو قبول کی ۔ واضح رہے کہ آرمور بلدیہ میں کانگریس کو 11 اور ٹی آرایس کو 10 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی تھی ۔ نظام آباد میں مجلس کے کارپوریٹرس کے خلاف شکایت کے بعد آرمور میں کانگریس کے رکن بلدیہ کے خلاف شکایت کی گئی ۔ ضلع میں ناکام ہونے والے امیدوار اپنے کامیاب امیدوار کے خلاف بچوں کے بارے میں تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے اور کسی نہ کسی طریقہ سے منتخب امیدوار کے بچوں کے بارے میں دریافت کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT