Sunday , May 27 2018
Home / سیاسیات / رکن جنتادل (یو) وریندر کمار راجیہ سبھا سے مستعفی

رکن جنتادل (یو) وریندر کمار راجیہ سبھا سے مستعفی

نئی دہلی۔20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنتادل (یو) لیڈر وریندر کمار نے آج راجیہ سبھا کی رکنیت سے یہ کہتے ہوئے اپنا استعفیٰ پیش کردیا کہ وہ چیف منسٹر بہار نتیش کمار کی جانب سے جنتادل (یو) سے رشتہ منقطع کرتے ہوئے این ڈی اے میں شامل ہونے کی حمایت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے آج راجیہ سبھا کے صدرنشین ایم وینکیا نائیڈو کو اپنا مکتوب استعفیٰ پیش کیا۔ بعدازاں ایک پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے وریندر کمار نے کہا کہ میں جنتادل (یو) کے این ڈی اے میں شمولیت سے متفق نہیں ہوں۔ حالیہ انتخابی نتائج کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گجرات میں نریندر مودی کی فتح نہیں ہوئی ہے۔ یہ موقع ہے کہ اپوزیشن پارٹیاں گجرات کے انتخابی نتائج سے حوصلہ پاکر آنے والے لوک سبھا انتخابات کی تیاری شروع کردیں۔ واضح رہے کہ ویرندر کمار کا تعلق کیرالا سے ہے اور گزشتہ مہینے ہی انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ نتیش کمار کے فیصلے کے خلاف راجیہ سبھا سے استعفیٰ دے دیں گے۔

TOPPOPULARRECENT