Thursday , April 19 2018
Home / سیاسیات / رکن راجیہ سبھا اے وی سوامی پارلیمنٹ کامپلکس میں گر پڑے، دواخانہ کو منتقلی

رکن راجیہ سبھا اے وی سوامی پارلیمنٹ کامپلکس میں گر پڑے، دواخانہ کو منتقلی

نئی دہلی 9 فروری (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا کے رکن اے وی سوامی پارلیمنٹ کامپلکس میں آج اچانک گر پڑے جس کے بعد انھیں ایک ایمبولنس کے ذریعہ دواخانہ پہونچایا گیا۔ وقفہ سوالات کے لئے راجیہ سبھا اجلاس کے آغاز پر صدرنشین ایم وینکیا نائیڈو نے مطلع کیاکہ اڈیشہ سے تعلق رکھنے والے ایک رکن گر پڑے جنھیں بغرض علاج ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ صدرنشین نے کہاکہ اس کا پتہ چلانا ہنوز باقی ہے کہ آیا یہ رکن خون میں شکر کی سطح کے سبب یا پھر کسی دوسری وجہ سے گرپڑے ہیں۔

پونچھ میں پاکستانی فائرنگ میں تین جوان زخمی
جموں 9 فروری (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں خط قبضہ پر پاکستانی فوج کی مسلسل شلباری اور فائرنگ کے نتیجہ میں تین فوجی جوان زخمی ہوگئے۔ فوجی عہدیداروں نے کہاکہ آخری اطلاعات موصول ہونے تک بھی بلا وقفہ اندھا دھند فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔ عہدیداروں نے کہاکہ پاکستانی فوج نے ضلع پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں خط قبضہ پر رات بھر فائرنگ اور شلباری کا سلسلہ جاری رکھا۔ انھوں نے کہاکہ فائرنگ اور شلباری میں تین جوان معمولی طور پر زخمی ہوگئے۔ اس علاقہ میں گزشتہ روز پاکستانی فوج کی فائرنگ و گولہ باری میں ایک 45 سالہ خاتون ہلاک ہوگئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT