Thursday , May 24 2018
Home / دنیا / رکن پارلیمان طارق انور کی ایئر ایمبولنس سے دہلی منتقلی

رکن پارلیمان طارق انور کی ایئر ایمبولنس سے دہلی منتقلی

پورنیا،26دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے کٹیہار سے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رکن پارلیمان طارق انور کو طبیعت خراب ہونے کے بعد آج ایئر ایمبولنس سے دہلی منتقل کیا گیا۔این سی پی کے چیف ترجمان انل کشور تھا نے بتایا کہ مسٹر انور کی طبیعت کل کٹیہار میں اچانک خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں کٹیہار کے ریلوے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق مسٹر انور کو کل رات کٹیہار سے پٹنہ کے لئے روانہ ہونا تھا لیکن اسی وقت ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔مسٹر جھا نے بتایا کہ ڈاکٹروں کے مشورہ پر آج انہیں دہلی منتقل کیا گیا۔ مسٹر انور کو ضلع پورنیا کے چونا پور ہوائی اڈے سے اے ئر ایمبولنس سے دہلی بھیجا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جانچ کے بعد ان کی بیماری کے تعلق سے پتہ چل سکے گا۔

TOPPOPULARRECENT