Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / رکن پارلیمان کے کویتا کا موضع سالورہ کا دورہ

رکن پارلیمان کے کویتا کا موضع سالورہ کا دورہ

بودھن۔/23 اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن پارلیمنٹ نظام آباد محترمہ کے کویتا نے آج حلقہ اسمبلی بودھن کے موضع سالورہ میں بس اسٹانڈ اور خواتین کے کمیونٹی ہال کا سنگ بنیاد رکھا ۔ محترمہ کویتا کی آمد پر یہاں خواتین و عوام الناس کی کثیر تعداد نے ان کا خیرمقدم کیا۔ ہمارا گاؤں ہمارے ایم پی پروگرام کے تحت ایم پی کویتا نے موضع سالورہ کی سالم بستیوں کا پیدل دورہ کیا اور مقامی عوام سے ان کے مسائل دریافت کرتے ہوئے متعلقہ عہدیداروں کو مسائل کی فوری یکسوئی کردینے کی ہدایت دی اور یہاں ایک سڑک کا رسم افتتاح انجام دیا اور کتب خانہ و زرعی بینک کا انہوں نے رسم افتتاح انجام دیا اورایک عوامی جلسہ سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن اسمبلی بودھن شکیل عامر، ایم ایل سی وی جی گوڑ، سرپنچ گنگا منی، زیڈ پی ٹی سی رکن لاوانیا، صدر نشین منڈل پریشد بودھن گنگا شنکر مقامی قائدین بی راجیشور، سالورہ سکیل چیرمین بلدیہ ایلیا ، عابد صوفی و دیگر ٹی آر ایس قائدین و عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ قبل ازیں خواتین نے ایم پی کویتا کی موضع سالورہ آمد پر ان کی کثرت سے گلپوشی و شال پوشی کی۔

 

TOPPOPULARRECENT