Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / رکن پارلیمنٹ کویتا کی سالگرہ وزیراعظم کا تلگو میں پیام مبارکباد

رکن پارلیمنٹ کویتا کی سالگرہ وزیراعظم کا تلگو میں پیام مبارکباد

حیدرآباد ،13مارچ (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے ٹی آرایس کی رکن پارلیمنٹ کویتا کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔وزیراعظم نے اس سلسلہ میں ان کو تلگوزبان میں مبارکبادی کا پیام روانہ کیاجس میں انہوں نے سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ خداان کو ملک کے عوام کی خدمت کرنے کے لئے درکار صحت اور خوشی عطاکرے۔

تلنگانہ اور اے پی کیلئے علحدہ بارکونسل قائم کرنے سپریم کورٹ کی ہدایت
نئی دہلی 13مارچ(یواین آئی) سپریم کورٹ نے دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کی حکومتوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی اپنی ریاستوں میں علحدہ علحدہ بار کونسل قائم کریں ۔عدالت نے جاریہ سال جون تک ان بارکونسلس کے قیام کی ہدایت دی ۔2 جون کو دونوں ریاستوں کا یوم تاسیس ہے۔ اسی کے پیش نظر دونوں ریاستوں کیلئے علحدہ علحدہ بار کونسلس کام کرنا شروع کردیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT